Advertisements

صدرمملکت کا گورنرپنجاب پرپنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

Arif Alvi and Baligh-ur-Rehman
Advertisements

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔ 

دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔