Advertisements

صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم

US President Donald Trump
Advertisements

عمانی وفد جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے نئے انتظامات پر بات چیت کیلئے تہران پہنچا تھا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعے کے روز امریکی فوج کو ایران پر نئے حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کی، اس کے ساتھ ہی تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ حملوں کا سلسلہ رک گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اگر دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں تو امریکی فوج مختصر نوٹس پر کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمانی وفد جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے نئے انتظامات پر بات چیت کیلئے تہران پہنچا تھا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔

Advertisements