رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سےملاقات
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سےملاقات – وائس چانسلر کو تنظیم رپورٹر وِدآؤٹ بارڈرز, یونیسکو اوررورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے اساتذہ، طلبہ اور مرکزی لائبریری کے لیے مطبوعات پیش کیں
انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ طلباؤ طالبات کے لیے تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بہت ضروری ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء اور طالبات کے لئے عملی تربیت اور اس سے متعلقہ مواد اور مطبوعات کی فراہمی خوش آئند عمل ہے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرزرضوان مجید،ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹرایلومینائی وڈپٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرزڈاکٹر اظہر حسین بھی موجود تھے۔احسان احمد سحر نے وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی کی تعمیر اور ترقی اور طلباؤ طالبات اور اساتذہ کی تعداد میں اضافے اور نئے کیمپسزکے قیام کو سراہا۔ انہوں نے وائس چانسلر کو تنظیم رپورٹر وِدآؤٹ بارڈرز, یونیسکو اوررورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے اساتذہ، طلبہ اور مرکزی لائبریری کے لیے مطبوعات پیش کیں۔