صدر پریس کلب راشد عزیز ہاشمی کا پر تکلف عید ملن ڈنر ،پانچ صحافتی گروپوں کے قائدین کی ساتھیوں سمیت شرکت
یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین خادم حسین سومرو کی پریس کلب کے معاملات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی جبکہ میزبان راشد عزیز ہاشمی نے شرکاء صحافیوں کی آمد پر اظہار تشکر کیا
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر راشد عزیز ہاشمی نے گزشتہ شب اپنی اقامت گاہ پر پرتکلف عید ملن ڈنر کا اہتمام کیا جس میں یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین خادم حسین سومرو ،پریس کلب احمد پور کے سرپرست اعلی سید ناصر محمود رضوی، میڈیا کلب احمدپور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے چیئرمین احمد علی چوہدری نے اپنے اپنے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی
اے یو جے ورکرزکے قائم مقام صدر محمد سلیمان فاروقی اپنی ساس محترمہ کی علالت کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہو سکے جبکہ مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر بھی عید ملن عشائیہ میں شریک ہوئے – یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر خادم حسین سومرو نے اس موقع پر شرکاء صحافیوں کو پریس کلب کے معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ میزبان راشد عزیز ہاشمی صدر پریس کلب نے شرکاء صحافیوں کی آمد پر اُن سے اظہار تشکر کیا – عید ملن عشائیہ میں شریک صحافیوں کی بھنڈی گوشت ،چکن قورمہ ،کولڈ ڈرنکس اور ٹھنڈے آموں سے تواضع کی گئی

