Advertisements

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی مخدوم احمد محمود

Makhdoom-Ahmed-Mehmood
Advertisements

آج جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوام کا جوش وجذبہ دیدنی اور قابل تحسین ہے صدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب

چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 56 یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے جانثار جیالے جیالیوں کے نام اپنے پیغام میں جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ سٹی تنظیموں سمیت الائیڈز ونگز کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح آج جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کہ 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوام کا جوش وجذبہ دیدنی اور قابل تحسین ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور میں 56 سال قبل جس کمرئے میں پارٹی کی بنیاد رکھی گئی وہ پارٹی اب چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر تناور درخت کی صورت اختیار کر چکی ہے، اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں پارٹی تیزی کے ساتھ فعالیت کی جانب گامزن ہے، 

Advertisements

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور دیکھنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی آج بھی عوامی امنگوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے، مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ آمروں اور ظالم حکمرانوں کی کوشش کے باوجود بھٹو کے مخلص جانثار جیالوں کا ولولہ ختم نہیں ہوسکا اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر پارٹی میں جان پڑ گئی ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا ک 30 نومبر ہی کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی، 56 سالہ جدوجہد کی تاریخ میں بھٹو خاندان نے پارٹی اور عوام کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو، ،شہید محترمہ بینظیربھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو نے قیدوبند کی صعوبتیں سہی اور جام شہادت نوش کیا ہے، ہم 55 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کرتے  ہیں کہ شہید قائدین کے افکار و فلسفے کی روشنی میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کی حق حکمرانی کیلئے پیپلزپارٹی کا ہرکارکن چیئرمین بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہہ کر حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا اور آئیندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا اورآئیندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگ