Advertisements

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد

President, PM Say Eid al-Fitr Embodies True Reward for Patience, Piety, and Sacrifice
Advertisements

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی۔    صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے، عید ہمیں نئی روحانی زندگی شروع کرنے کا پیغام دیتی ہے، عید کا اصل پیغام خود احتسابی اور اخلاقی طہارت ہے، صبر، برداشت اور اخوت مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ عید باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی کا دن ہے، ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ مسلم امہ کو اتحاد اور امن و استحکام دے۔

Advertisements

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد عید کی خوشی اللہ کا انعام ہے، اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے، عید ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس دیتی ہے، کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ضروری ہے۔  محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے، عید بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے، حکومت نے مالی معاونت کیلئے ڈیجیٹل نظام اپنایا ہے، عالمی امن، عدل وانصاف اور رواداری کیلئے دعاگو ہیں۔  وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی غیریقینی صورتحال میں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔