پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ آمد چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
ڈاکٹر سعدیہ کمال نے طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئےاپنی دلی ہمدردی کااظہار کیا،ڈاکٹر سعدیہ کمال کے صاحبزادے واسو خان اور رانا شکیل احمد اُنکے ہمراہ تھے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے آزادی صحافت ،آزادی اظہار،صحافیوں کے حالات کار اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رول کے حوالے سے مدیر احسان احمد سحر کا فیس بک کے لئے لائیو انٹرویو کیا
مدیر احسان احمد سحر نے لائیو انٹرویو میں وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے اخبارات کو ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل ٹینڈر نوٹسز کے دوبارہ اجرا کی یقین دھانی کرا نے کے باوجود اس پر عمل در آمد نہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا
احمدپور شرقیہ ( نامہ نگار )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال سابق سینئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد مدیر احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کیلئے انکی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئیں اور اُنکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کےلیے اپنی دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال کے صاحبزادے واسو خان اور رانا شکیل احمد اُنکے ہمراہ تھے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی صدر نے اس موقع پر بحیثیت صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ فیس بک کے لئے احسان احمد سحر کا لائیو انٹرویو کیا جس میں اُنہوں نے عامل صحافیوں کے حالاتِ کار ،پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی صورتحال ،صحافیوں کی ٹریننگ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رول کے حوالے سے سوالات کئے ۔مدیر احسان احمد سحر نے اس لائیو انٹرویو میں وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو صوبائی حکومت کے ٹینڈر نوٹسز کے دوبارہ پرنٹ میڈیا کو اجرا کی ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل یقین دھانی کرانے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار بھی کیا
فیس بک کے لئے احسان احمد سحر کا لائیو انٹرویو
https://www.facebook.com/sadiakjalwana/videos/1594114518164405