Advertisements

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سردار میر طار ق حسین بگٹی کا احمدپورشرقیہ اور بہا و ل پور کے کھلاڑیوں کے لئے ہاکیوں کا تحفہ قابل تحسین ہے لالہ اسلم قریشی

President Pakistan Hockey Federation
Advertisements

ڈویثرنل سپورٹس آفیسر عامرحمید، نے بابائے ہاکی احمد پورشرقیہ کے لالہ اسلم قریشی کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کی طرف سے سپورٹس ایوارڈ خدمات پر دیا۔
 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سردار میر طار ق حسین بگٹی، کا احمدپورشرقیہ اور بہا و ل پور کے کھلاڑیوں کے لئے ہاکیوں کا تحفہ قابل تحسین ہے ان خیالا ت کا اظہار صدر مسلم ہاکی کلب (رجسٹرڈ) احمدپورشرقیہ و سینئر نائب صدر ڈی ایچ اے بہا و ل پور لالہ اسلم قریشی نے فائنل میچ ڈویثرن دوسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر ہاکی کلب نیشنل چیمپئن شپ کے مو قع پر کھلاڑیوں سے کیا اس مو قع پر نمائند ہ پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن رانا محمد ارشد نے صدر پی ایچ ایف سردار میر طارق حسین بگٹی کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی پی ایچ ایف، جنرل سیکرٹری رانا مجاھد علی، کی سرپرستی میں قومی ہاکی کا عروج دنیائے ہاکی میں انشاء اللہ ضرور آئیگا۔

ڈویثرن دوسری چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل میچ بہا و ل پور کی ٹیم نے دو گول کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا.فائنل میچ کے مہمان خصوصی سید سعد جعفری تھے۔ بہا ول پور کی ٹیم کی طر ف سے عون عباس نے دو گول جبکہ افسربن رؤف، عرفان اور ذیشان نے ایک ایک گول کیا جبکہ بہاونگر کی طرف سے محمد حمزہ اور عبداللہ نے ایک ایک گول کئے۔ مہمان خصوصی سید سعد جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے گراؤنڈ میں آکر نوجوانوں کے اچھے کھیل سے محسوس ہورہاہے کہ قومی کھیل ہاکی کا عروج دوبارہ شروع ہوگیا۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے فسٹ ٹیم اور سیکنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں انعامات دیئے جبکہ آرگنائزر اور پی ایچ ایف نمائندگان مرزا جاوید علی (بہاو ل نگر)، مرزا احمد، جاوید صادق (خانپور)، اولمپیئن راشد محمود، انٹر نیشنل مختیار احمد، ٹیکنیکل آفیسر محمد زاھد، ڈی ایس او عامرحمید، فواد انور، ٹی ایس او سعید احمد، کو یاد گار شیلڈیں اور عرفان بشیر، ملک رفیق چنڑ، فراز احمد لولی، طاہر محمود، نبیل خان، کو سپیشل شیلڈ دی جبکہ ڈویثرنل سپورٹس آفیسر عامرحمید، نے بابائے ہاکی احمد پورشرقیہ کے لالہ اسلم قریشی کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کی طرف سے سپورٹس ایوارڈ خدمات پر دیا۔ ایوارڈ ملنے پر سینئر سپورٹس میں اسحاق گجر، شجاعت علی شہزاد، اظہر محمد جٹ، ملک عثمان، اور چوہدری ناصر وڑائچ، تاجران صدور وکونسلرز صاحبان نے لالہ اسلم قریشی کو مبار ک باددی ہے۔

Advertisements