Advertisements

اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈکے صدر محمد اعجاز خان پٹھان کا احسان احمد سحر کی صوابدید پر بیس ہزار مالیت کے دو  "جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈ” دینے کا اعلان  

"President of Uch Sharif Press and Media Club (Registered), Muhammad Ijaz Khan Pathan, announces to give two 'Journalists Support Cash Awards' worth ten thousand each at the discretion of Founder Journalists Alliance, Ehsan Ahmed Sehar
Advertisements

احسان احمد سحر نے اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے صدر کے جذبہ ایثار کو سراہا اور اسے دوسرے متمول صحافیوں کے لیے قابل تقلید مشال قرار دیا


احمد پور شرقیہ:اوچ شریف  پریس اینڈ  میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے صدر  محمد اعجاز خان پٹھان نے دو غریب اور مستحق صحافیوں کو دس  دس ہزار روپے کے دو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کی یوم تاسیس کی تقریب میں بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صوابدید کےمطابق دو مستحق صحافیوں کا انتخاب کر کے انہیں”جرنلسٹس ایوارڈ” دینے کا فیصلہ کریں تاکہ وہ انہیں نقد بیس ہزار روپے کیش فورا منتقل کر دیں، احسان احمد سحر نے ان کے جذبہ ایثار کو سراہا، اور اسے دوسرے متمول صحافیوں کے لئے قابل تقلید مثال  قرار دیا۔

Advertisements