فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ ایسو سی ایشن کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی کی سابق ناظم اعجاز خان بلوچ کے ہمراہ وفاقی وزیر پید اوار وانڈسٹریز سید مرتضیٰ محمود سے ملاقات

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ ایسو سی ایشن یونین احمدپورشرقیہ کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی، نے سابق سٹی ناظم احمدپورشرقیہ اعجاز احمد خان بلوچ، کے ہمراہ گزشتہ روز جمال الدین والی میں وفاقی وزیر پید اوار وانڈسٹریز سید مرتضیٰ محمود سے ملاقات کی۔ اور اس مو قع پر اُنہیں نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کی جانب سے ڈیلروں سے پندرہ روز قبل د ی جانے والی کھاد پر 190 روپے کا ڈیفرنس لینے پر ڈیلر وں کی تشویش سے آگاہ کیا انہوں نے بتا یا کہ دو ہفتہ قبل این ایف ایم ایل کی جانب سے ڈیلروں کو دی جانے والی کھاد جوکہ محکمہ زراعت کی نگرانی میں کسانوں کو فروخت کی جاچکی ہے۔ اب این ایف ایم ایل ڈیلروں سے اُس فروخت شدہ کھاد پر بھی 190 ، روپے کا ڈیفرنس جمع کرانے کے احکامات جار ی کردیئے ہیں جوکہ ڈیلروں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور ان کے لئے یہ اس وقت باعث تشویش بنا ہواہے۔ وفاقی وزیر سید مرتضیٰ محمود نے انہیں اس معاملے کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس مو قع پر پیسٹی سائیڈ یونین کے عہدیدار جاوید افضل خان بھی موجود تھے۔