پریس کلب فیروزہ کا تنظیمی اجلاس, خوشمدانہ اندازصحافت کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ
اجلاس میں صدرپریس کلب محمد باقرالزمان سینیرنائب صدرعبدالماجد ظفرجنرل سیکرٹری الحاج رانا محمد شاہدزرگرچوہدری مختیاراحمد,نبی بخش بھٹی بیجل داس ودیگراراکین نے شرکت کی
فیروزہ(نامہ نگار)پریس کلب فیروزہ کاتنظیمی اجلاس منعقدہواجس میں تنظیمی عہدیداران اوراس میں شامل قومی وعلاقائی اخبارات کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں اس تنظیمی اراکین سے کہا گیا کہ وہ علاقائی مسائل کواجاگرکرنے اورناانصافی کے خلاف مظلوم کی أوازبنیں اورانہیں حکام بالا تک پہنچانے کے لیے اپناکردارفرض سمجھ کربے لوث اندازمیں اداکریں تاکہ مظلوم کی اوازناصرف ارباب واختیارتک پہنچے بلکہ خوشمدانہ اندازصحافت کی بھی حوصلہ شکنی ہو سکے جبردھونس دھاندلی کے سینہ سپرہونااورجبرناانصافی کے خلاف مظلوم کی اوازپننا ہی پیشہ وارانہ مہارت کاکمال ہے اورہمیں ظلم وجبرکے خلاف لکھنا ہے
اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان قیصرغفورچوہدری کے والدچوہدری عبدالغفورسابق صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری کی بھاوج اورصحافی محمدسلیم چشتی کے سسرمحمدعلی گل کی وفات پرمرحومین کی مغفرت کی دعا کی گئی – اجلاس میں صدرپریس کلب محمدباقرالزمان سینیرنائب صدرعبدالماجدظفرجنرل سیکرٹری الحاج رانامحمدشاہدزرگرچوہدری مختیاراحمدنبی بخش بھٹی بیجل داس ودیگراراکین نے شرکت کی بعدازاں الحاج رانامحمدشاہدزرگرنے معززاراکین کے اعزازمین مقامی ہوٹل مین چاے کااہتمام کیا۔