مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ارشد راجپوت کا جواں سال بھتیجا محمد شہباز راجپوت انتقال کر گیا

President Markazi Anuman-e-Tajran Arshad Rajput's nephew Shehbaz Rajput passed away


نماز جنازہ شاہ والا باغ میں ادا کی گئی ملک عثمان رشید بوبک ،محمد یوسف فاروقی کے علاوہ راجپوت برادری کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے صدر حاجی محمد ارشد راجپوت کا جواں سال بھتیجا محمدی مارکیٹ کے سابق صدر محمد شہزاد راجپوت کے چھوٹے بھائی محمد شہباز راجپوت وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ شاہ والا باغ میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک، محمد یوسف فاروقی، شیخ محمد عتیق، شیخ محمد ایوب، محمد ارشد راجپوت ایڈوکیٹ، محمد خالد یزدانی، سماجی کارکن جان محمد چوھان، محمد ،ڈسٹرکٹ کمیسٹ صدر رمضان راجپوت،سیلم راجپوت،امین راجپوت ،عبدالخالق راجپوت،صدرمحمدی مارکیٹ وسیم راجپوت ، صحافی چوہدری افضل چٹھہ،رانا اجمل،مہر زوہیب،سلیم بندھانی، محمد ندیم قریشی، سکندر راجپوت سمیت شہریوں کی کثیر تعداد جن میں وکلاء صحافی، تاجر حضرات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی

مزید پڑھیں