مبارک ثانی ریویو پٹیشن کا فیصلہ تضادات کا مجموعہ فل کورٹ تشکیل دے کر اس کی ازسرنو سماعت کی جائے الحاج غلام یاسین سومرو

President -ahl-e-sunnat-uchsharif-alhaj-ghulam-yaseen-somoro-addresses-press-conference

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اور اس عقیدے کا تحفظ در حقیقت عقیدہ توحید کا تحفظ ہے صدر جماعت اہل سنت اوچ شریف


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مبارک ثانی ریویو پٹیشن کا فیصلہ تضادات کا مجموعہ ہے، دینی قیادت کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دے کر اس کی ازسرنو سماعت کی جائے، ان خیالات کا اظہار صدر جماعت اہل سنت اوچ شریف الحاج غلام یاسین سومرو نے نیوز کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر علامہ مفتی سراج احمد سعیدی، علامہ مفتی عبدالستار سعیدی، علامہ محمد احمد سعیدی، علامہ سید شاہد فاروق شاہ، علامہ عبدالغفور چشتی، علامہ صاحب زادہ محمد احمد رضا، علامہ مفتی وقاص سعیدی، محمد اظہر عطاری اور چوہدری محمد فیاض سعیدی سمیت علمائے کرام اور جماعت اہل سنت اوچ شریف کے عہدے داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ الحاج غلام یٰسین سومرو نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اور اس عقیدے کا تحفظ در حقیقت عقیدہ توحید کا تحفظ ہے، مگر فتنه قادیانیت کے پیروکار اس بات پر ایمان نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون نے قادیانیوں پر شعائر اسلام کی اشاعت، تقسیم، تبلیغ و تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے، قادیانی عوامی یا نجی کسی بھی جگہ پر شعائر اسلام استعمال نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن و سنت آئین و قانون سے متصادم ہے۔ نیوز کانفرنس میں شریک علمائے کرام اور جید دینی شخصیات نے اپنی مشترکہ قراداد میں چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ مبارک ثانی ریویو پٹیشن کے متنازعہ فیصلے پر فل کورٹ تشکیل دے کر اس کی ازسرنو سماعت کی جائے۔

مزید پڑھیں