صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔۔۔دورہ ترکمانستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس28 نومبرکو اشک آباد میں ہوگا
اسلام آباد۔ 26 نومبر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے 15ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے ابتدائی سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔ ترکمانستان کے صدر 15 ویں سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا موضوع ”مستقبل میں ایک ساتھ“ ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے رہنما?ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ ای سی او وڑن 2025 کا وسط مدتی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پاکستان، ایران اور ترکی اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ممالک ہیں جبکہ آذربائیجان، ترکمانستان، کرغزستان، قزاخستان اور افغانستان بھی تنظیم کے رکن ہیں۔