Advertisements

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر اشک آباد، ترکماناستان پہنچ گئے

Dr Arif Alvi
Advertisements

اشک آباد۔ 27 نومبر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر اشک آباد، ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کے ڈپٹی وزیر اعظم ،چیری امانوف نے صدر مملکت کا اشک آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ایوان صدر میڈیا ونگ اے جاری بیان کے مطابق اشک آباد آمد پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ صدر مملکت اپنے دو روزہ دورے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 15 ویں سمٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدرمملکت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔