Advertisements

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے مدعو کیا : ٹرمپ

President Trump hosts lunch for Field Marshal Syed Asim Munir in white House
Advertisements

امریکی صدر ٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے  کیلئے  وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔  امریکی صدر ٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔

Advertisements

 امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔  ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے

آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی: ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو—فوٹو:ایکس