ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کی رضامندی سے مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔ — وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے جاری مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وزیراعظم نے یہ پیغام امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ، امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دفترِ خارجہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی اور مذاکراتی کوششوں کے لیے تیار رہا ہے۔

