تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کمشنر مسرت جبیں

تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں کمشنر بہاولپور ڈویژن کی بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو
بہاول پور: 10/جولائی ( پریس ریلیز ) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر سید ظفر شریف کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں وائس پریزیڈنٹ محمد اعظم قریشی،سابق صدرچوہدری عبد الجبار، ایگزیکٹو ممبرز محبوب ناصر چوہدری، عذرا محمود شیخ اور سیکرٹری جنرل سید عبیر حیدر شامل تھے۔ملاقات میں شہر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، صفائی و ستھرائی، انفراسٹرکچر اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمشنر مسرت جبیں نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور انتظامیہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔وفد نے شہر میں صفائی و ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، کاروباری سہولتوں میں بہتری سمیت دیگر امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ صدر چیمبر سید ظفر شریف نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شہر کو بہتر اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ