صدر آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا حافظ حسین احمد مدنی محمد علی احسن ملک شاہ محمد چنڑ
اس دورے کی اہم خصوصیت بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی شمولیت تھی اس دورہ سے پاک چین دوستی مزید چٹان کی طرح مضبوط و مستحکم ہوئی پیپلزپارٹی بہاول پور
بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ حسین احمد مدنی ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی جنوبی پنجاب محمد علی احسن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ نے اپںے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے اور اس دورہ سے پاک چین دوستی مزید چٹان کی طرح مضبوط و مستحکم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس دورے کی سب سے اہم خصوصیت بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی شمولیت تھی کیونکہ ماضی میں بلاول بھٹو زرداری نے بطور خارجہ و گزشتہ مہینوں سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے دنیا کو مودی کا بھیانک چہرہ دیکھا کر اپنی بھرپور قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کے اصولی موقف سے دنیا کو آگاہ کیااب صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی نوجوان نئی نسل چین کے ساتھ اس دوستی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی موجودگی نے بھی یہ پیغام دیا کہ یہ تعلقات صرف موجودہ قیادت تک محدود نہیں بلکہ آنے والی قیادت بھی اسی جذبے سے اس کو آگے بڑھانے کے لیے دلی طور پر مخلص رہے گی جس سے اس تاثر کو مزید تقویت ملی کہ پاک چین دوستی و تعلقات ایک خاندانی یا جماعتی ورثہ نہیں بلکہ قومی پالیسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ بھی قابل ذکر پہلو ہے کہ صدر زرداری نے اپنے خطاب اور ملاقاتوں میں بار بار اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے والے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے چین کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دی تھی اسی طرح دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے ادوار میں اس دوستی کو مزید مضبوط کیا آج اسی روایت کو صدر آصف علی زرداری اور ان کے ساتھ بلاول بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹوزذداری زندہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ یہ تسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چین کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی مقام دیا ہے

