صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ، چیئرمین سینیٹ نےقائم مقام صدرکا عہدہ سنبھال لیا
Advertisements
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت کی غیر موجودگی پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صدر آصف زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔ خیال رہے کہ آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہ پر چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے