Advertisements

بہاول پور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب

President Asif Ali Zardari
Advertisements

مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن تھے جبکہ صدارت ملک شاہ محمد چنڑ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ڈویژن بہاول پورنے کی

بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے  انفارمیشن بیورو آفس بہاول پور میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان مرد حر آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن تھے جبکہ تقریب کی صدارت ملک شاہ محمد چنڑ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ڈویژن بہاول پور و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ نے کی اور میزبانی کے فرائض ملک عبدالحنان اختر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ڈویژن بہاول پور نے انجام دیے۔

Advertisements

محمد علی احسن نے اس موقع پرآصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات قابل ذکر ہیں اور خاص طور پر 18وین آئینی ترامیم،سی پیک،گوادر بندر گاہ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے قابل ذکر ہیں۔ملک شاہ محمد چنڑ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ آصف علی زرداری نے صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے شہید رانی بینظیر بھٹو کے خواب کو سچ ثابت کر دیکھایا جو پاکستان۔پیپلزپارٹی کا سنہری کارنامہ ہے جسے سے لاکھوں مستحق خواتیں مستفید ہورہی ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ27 دسمبر 2007ء میں دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی وجہ سے ملک بھر میں جو بھونچال آیا تھا، حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار مرد حرآصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر آگے بڑھنے کا راستہ ہموار کیا جس سے وطن اور جمہوریت دشمنوں کے کئی مکروہ عزائم خاک میں مل گئے اور ملکی سیاست ایک نئے دَور میں داخل ہوئی اور جمہوریت کا تسلسل 2008 ء سے لیکر آج تک جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے بطور سابق وزیرخارجہ نمایاں خدمات سر انجام دیں اور یہ بلاول بھٹو زرداری کی حقیقی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدر مملکت کے اعلی ترین منصب پر فائز ہیں اور چیئرمین سینیٹ کے عہدہ سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کی دو صوبوں میں صوبائی حکومتیں قائم ہیں اور دو صوبوں میں گورنر شپ بھی پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

ملک عبدالحنان اختر نے بھی مرد حر آصف علی زرداری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی آئینی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کا صدارتی ریفرنس عدالت عظمی میں بھیج کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور ان کے قتل کو عدالتی قتل ثابت کروایا اور عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ انھیں فری ٹرائل نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لئے سب سے زیادہ  قربانیاں دیں جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرد حر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ہم سب جیالے کارکنان اور محب وطن عوام اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ مستقبل میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان کے منصب فائز کریں گے.آخر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگر کا کیک کاٹا گیا ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔