صدر مملکت آصف زرداری کی فون کال ہر ہائنس بیگم امیر بہاولپور کے انتقال پر نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے اظہار تعزیت
اللہ تعالی ہر ہائی بیگم صاحبہ امیر بہاولپور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں- ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی سے صدر مملکت کی گفتگو
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ایوان صدر سے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کو فون کال کر کے ان کی والدہ محترمہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا- صدر پاکستان نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے بھی ان کی دادی اماں کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ہر ہائی بیگم صاحبہ امیر بہاولپور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں- ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی نے اپنی دادی اماں کے انتقال کے موقع پر ان کے خاندان کے غم میں شریک ہونے پر صدر پاکستان سے اظہار تشکر کیا

