Advertisements

صدر عارف علوی کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

Dr Arif Alvi
Advertisements

کراچی: عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفی دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا۔

Advertisements

امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔