Contact Us

صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات، وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال

Arif Alvi and Imran Khan

لاہور: صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران  خان سے ملاقات کی اور اسحاق ڈار سمیت  دیگر  وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت عمران خان سے ملنے کے لیے زمان پارک ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

 عارف علوی نے عمران خان کو  اسحاق ڈار  اور دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ عمران خان نے سینیئر لیڈر شپ کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں