صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات، وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال
Advertisements
لاہور: صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت عمران خان سے ملنے کے لیے زمان پارک ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
Advertisements
عارف علوی نے عمران خان کو اسحاق ڈار اور دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ عمران خان نے سینیئر لیڈر شپ کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا۔