آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی اے پی آر این ایس نے مقامی اخبارات کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے ، مرکزی صدر
کوئٹہ( پ ر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی آر این ایس ( رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کوٸٹہ بلوچستان میں شمع روشن کرکے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ، اس سلسلے میں کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں اے پی آر این ایس کے مرکزی قائدین سمیت صوبائی ذمہ داران و دیگر نے شرکت کی، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی ( ر) کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر ریجنل اخبارات کی فلاح اور ترقی کیلئے ایک تنظیم کی ضرورت تھی اور وہ ضرورت اے پی آر این ایس کی صورت میں باقائدگی کے ساتھ پورے پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے ، علاقائی اخبارا ت کومافیاز کی جانب سے کئی مشکلات درپیش ہیں ،مافیاز کی جانب دن بہ دن اخبارات مشکلات کا شکارہورہے ہیں اور ان مشکلات کو تنظیمی جدوجہد کے ذریعے آسانیوں میں تبدیل کرینگے مشکلات چاہے جتنے بھی بڑے ہوں ان کو حل کرنے کیلئے ہماری تنظیم تسلسل کے ساتھ کام کریگی، انہوں نے شمع روشن کرتے ہوئے کوئٹہ میں تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس شمع کی طرح ملک بھر میں تنظیم کو اجاگر کرینگے اورتمام اخباری اداروں کے درپیش مسائل کو متحد طریقہ کار سے حل کرینگے، قبل از اجلاس تنظیم کے صوبائی عہدیداران نے مرکزی قائدین کا کوئٹہ آمد پرپرجوش استقبال کیا اور ہار پہنا کر خوش آمد کیا، اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر عابد علی جوہر ، مرکزی کور کمیٹی کے ممبران حافظ محمد جہانگیر ، رضاءاللہ خان ، رب نواز کمالانی ، ظہیر عباس نے خطاب کرتے ہوٸے اے پی آر این ایس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ،صوبائی ذمہ داران میں صوبائی ترجمان اسرار محمدکھیتران ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر عارف رانا ، ریاض احمد شاہوانی ، عبدالشکور خان ، عامر باجوئی ، محمد عظیم ، عبدالماجد بلوچ، شاہ زمان پرکانی ، قاسم خان کاکڑ ، غضنفر محمد کھیتران، ظفر زیشان ، کامران پروانہ و دیگر نے شرکت کی، تقریب کے آخر میںآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی اور مبارک باد پیش کی گئی ۔
اسرار محمد کھیتران صوبائی ترجمان ( بلوچستان )