Contact Us

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم عاشورہ ، 10 محرم الحرام 1444 ھ /2022 ء ، کے موقع پر پیغام

Dr Arif Alvi

اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے، صدر مملکت

اس مہینے میں جہاں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے وہیں یوم ِ عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کا دن بھی امت مسلمہ کے نزدیک خصوصی اہمیت و فضیلت کا حامل ہے، صدر مملکت

آج کے دن حضرت امام حسین ؓ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا، صدر مملکت

نواسۂ رسول ؐ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا، صدر مملکت

آج کے دن حضرت امام حسین ؓ  ، اہلِ بیت اور ان کے وفا شعار ساتھیوں نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشّان مثال قائم کی اور اپنے خون سے اسلام کو ایک نئی زندگی عطا کی، صدر مملکت

اس اندوہناک واقعہ اور اہلِ بیت پر بے انتہا ظلم پر ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے، صدر مملکت

خانوادۂ ِ حضرت امام حسین ؓ  کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے، صدر مملکت

امّتِ مسلمہ کو حق و صداقت اور دین کی بقا اور فروغ کیلئے ڈٹ جانا چاہیے، صدر مملکت

خلقِ خدا کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے والی اور احکامات ِ الٰہی کی نافرمانی کرنے والی قوتوں کے خلاف صدائےاحتجاج بلندکرنی چاہیے، صدر مملکت

انفرادی اور اجتماعی سطح پر حق کی سربلندی اور نصرت کے لیےصبر، استقامت اور جرات کے ساتھ جدوجہد کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، صدر مملکت

جب ہم اللہ کے دین ، سنت نبوی ؐ اور اسوہ امام حسین ؓ  پر عمل پیرا ہوں گے تو یقینا ً اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت بھی ہمیں حاصل ہو گی اور ہم دنیا اور آخرت میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، صدر مملکت

آئیں ، ہم آج کے دن عہد کریں کہ ہم اسوۂ ِ امام حسین ؓ  پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے اور جذبۂ ِ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں ، بالخصوص جنہیں سیلابی صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، کی خدمت کریں گے، صدر مملکت

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں تمام بلاؤں سے محفوظ رکھے ۔ آمین !، صدر مملکت

مزید پڑھیں