خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانےکی تیاریاں، چار نام سامنے آ گئے
Advertisements
پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، چار نام سامنے آ گئے ذرائع کے مطابق پہلا نام موجودہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ہے کہ گورنر راج لگنے کے بعد بھی وہی اپنے فرائض جاری رکھیں۔ دوسری جانب باقی زیر غور ناموں میں سیاسی حلقوں میں سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی اور آفتاب شیرپاؤ کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اگر ان سیاست دانوں کے ناموں میں سے کسی پر بھی اتفاق نہیں ہوتا تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں

