وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج بروز جمعرات 28 مارچ کو سپریم کورٹ میں ملاقات طے
Advertisements
وزیر اعظم شہباز شریف آج بروز جمعرات 28 مارچ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات آج بروز جمعرات 28 مارچ دوپہر2 بجےسپریم کورٹ میں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔