Contact Us

ابتدائی حلقہ بندی برائے انتخابات مقامی حکومت 2023, 7جنوری 2023ء کو شائع کر دی گئی

نBy-polls for 21 national and provincial assemblies constituencies today

ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات/تجاویز 9جنوری ء تا 23جنوری 2023ء تک دفتری اوقات میں داخل کرائے جا سکتے ہیں ریجنل الیکشن کمشنر بہاول پور

بہاول پور9/جنوری : ریجنل الیکشن کمشنر بہاول پور نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندی(برائے انتخابات مقامی حکومت 2023ء) ضلعی دفاتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں 7جنوری 2023ء کو شائع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات/تجاویز زیر دستخطی کے دفتر واقع بلڈنگ نمبر 379، میجر شبیر شریف شہید روڈ، ماڈل ٹاؤن اے، بہاول پور میں 9جنوری ء تا 23جنوری 2023ء تک دفتری اوقات میں داخل کرائے جا سکتے ہیں۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ضلع بہاول نگر کی تحصیل فورٹ عباس اور ہارون آباد کے لئے 24جنوری بروز منگل 9بجے صبح، ضلع بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں اور منچن آباد کے لئے 24جنوری بروز منگل 2بجے دوپہر اور ضلع بہاول نگر کی تحصیل بہاول نگرکے لئے 25جنوری بروز بدھ 9بجے صبح کی جائے گی۔ اسی طرح ضلع بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی اور تحصیل حاصل پور کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت25جنوری بروز بدھ 2بجے دوپہر، بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کی 26جنوری بروز جمعرات 9بجے صبح، بہاول پور کی تحصیل یزمان اور بہاول پور صدر کی 26جنوری بروز جمعرات 2بجے دوپہرجبکہ ضلع بہاول پور کی تحصیل بہاول پور سٹی،(میٹروپولیٹن کارپوریشن) کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت 28جنوری بروز ہفتہ 9بجے صبح کی جائے گی۔ اسی طرح ضلع رحیم یار خاں کی تحصیل رحیم یار خاں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت 27جنوری بروز جمعہ 9بجے صبح، رحیم یار خاں کی تحصیل خان پور اور لیاقت پور کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت 27جنوری بروز جمعہ 2بجے دوپہر جبکہ رحیم یار خاں کی تحصیل صادق آباد کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت 28جنوری بروز ہفتہ 2بجے دوپہر کی جائے گی

مزید پڑھیں