سابق تحصیل صدر بار ایسوسی ایشن خالد خان بلوچ کے چیمبر کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے خصوصی دعا کرائی ،سابق صدر تحصیل بار سردار نذر حسین موہل سمیت سینئر و جونیئر وکلا ء کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنھوں نے خالد بلوچ کو مبارکباد دی
احمد پور شرقیہ: سابق صدر بار سردار خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے چیمبر کی افتتاحی تقریب دعا کیساتھ کی گئی جس میں ماہر قانون دان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے ملک ملت کی سلامتی کے لئے دعا کی تقریب میں سابق صدر بار نزرحسین اسلم موہل سابق صدر بار حاجی شوکت علی مغل وسابق صدر ملک ایوب اعوان ملک عبدالغفور آرائیں چوہدری سیف الرحمن ملک فرحان شیر سندھا ملک رفیق احمد سومرو فرحان احمد لاشاری راؤ ادریس احمد ریاض الحسن ایڈووکیٹس کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

