سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی سفارش پر این اے 108 جھنگ کا پیپلز پارٹی کا ٹکٹ سید حیدر علی شاہ کو جاری
مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کا پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے اظہار تشکر پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار سید حیدر علی شاہ این اے 108 کی قومی نشست پر اپنے کزن مخدوم سید فیصل صالح حیات کا مقابلہ کریں گے جو مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں
انشاءاللہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے نئے وزیراعظم ہوں گے جو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی عملی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے سجادہ نشین اوچشریف اور ولی عہد دربار دربار جلالیہ عالیہ بخاری کا مشترکہ بیان
اسلام آباد( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و سابق چیرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری نے اوچشریف کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی سفارشات کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 جھنگ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کا ٹکٹ سید حیدر علی شاہ کو جاری کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے اوچشریف کے سجادہ نشین اور ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ کی
تحریک پر جاری کیا گیا ٹکٹ ان کے حوالے کر دیا گیا جو انہوں نے قومی اسمبلی کے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید حیدر علی شاہ کے سپرد کیا – خیال رہے کہ سید حیدر علی شاہ این اے 108 سے اپنے کزن مخدوم سید فیصل صالح حیات کا مقابلہ کریں گے جو پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں- دریں اثناء سجاد ہ نشین مخدوم سید ز مرد حسین بُخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنی اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے مرکز اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی جسکے نتیجے میں ملک میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا
سجادہ نشین اوچ شریف اور ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ انشاءاللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم کے منصب جلیلہ کا عہدہ سنبھالیں گے اور پاکستان کو قائدا اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے نیز ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کریں گے جسکےلیے انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی