Advertisements

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ڈسٹرکٹ بہاولپور میں صوبائی امیدواروں کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ تقسیم کردیں

Asif zardari
Advertisements
Bilawal Bhutto new

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سربراہ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب قیادت کی مشاورت کے بعد ڈسٹرکٹ بہاولپور میں صوبائی امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کردیں جس کے مطابق حلقہ 245 سے سید احمد وسیر ایڈوکیٹ ، حلقہ 246 سے معظم کمال وینس ، حلقہ 247 سے چودھری مظہر نواز ، حلقہ 248 سے چودھری اصغر علی زاہد ،حلقہ 249 میں رافت الرحمن الرحمن رحمانی المعروف رافی میاں ، حلقہ 250 سے سید عامر علی شاہ ، حلقہ 251 سے سید نسیم عباس بخاری ، حلقہ 252 سے ملک شاہ رخ ،حلقہ 253 سے محمد عاصم جاوید عباسی ، اور حلقہ 254 سے تہطیر الحسن اور پپو تہطیر کو نامزد کر دیا گیا یاد رہے کہ سابقہ الیکشن میں بھی ان امیدواروں میں سے چند امیدواروں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ان نمائندوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ٹکٹ تقسیم کر دی ہے جب کہ پارٹی کے کارکنان کو بھی ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ صوبائی الیکشن میں ان امیدواروں کو بھرپور کامیاب کرائیں