Advertisements

محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو جنوبی پنجاب بھر میں پارٹی تنظیمیں عقیدت کے ساتھ منائیں مخدوم احمد محمود

Makhdoom Ahmed Mehmood
Advertisements

سالگرہ تقریبات کے انعقاد، تیاریوں اور عوامی شرکت کی تحریری رپورٹس خواجہ رضوان عالم اورعبدالقادر شاہین کو ارسال کریں صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

 چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں بشمول الائیڈز ونگز کے عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 21 جون کو جنوبی پنجاب بھر میں پارٹی تنظیمیں سالگرہ کی تقریبات روایتی جوش و ولولے، عقیدت اور سیاسی وابستگی کے ساتھ منائیں گی۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھیں بلکہ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی وہ عظیم شخصیت تھیں جنہوں نے آمریت کے سائے میں جمہوریت کے چراغ جلائے، جنہوں نے عورتوں کو آواز دی، نوجوانوں کو شعور دیا اور محروم طبقات کو طاقتور بنانے کا خواب دکھایا۔مخدوم سید احمد محمود نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژن، ضلع، سٹی اور تحصیل سطح کی پارٹی تنظیمیں بشمول تمام الائیڈ ونگز، اپنے اپنے دفاتر اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر تقریبات کا انعقاد کریں، کیک کاٹا جائے، قرآن خوانی و دعا ہو، اور بی بی شہید کی قومی خدمات، جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد، اور شہادت کی عظمت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا بی بی شہید نےجمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر کے تاریخ میں وہ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ آج اگر وطن عزیز میں جمہوری فضا سانس لے رہی ہے تو یہ شہید محترمہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو پیغام دیا کہ شہید بینظیر بھٹو کی فکری وراثت کو نسل در نسل منتقل کرنے کی ذمہ داری ہر کارکن پر عائد ہوتی ہے۔ ان کی سیاسی بصیرت، جرأت، اور عوامی محبت آج بھی رہنمائی کا مینار ہے۔اہم ہدایت ،تمام پارٹی تنظیموں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ سالگرہ تقریبات کے انعقاد، تیاریوں اور عوامی شرکت کی تفصیلات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کو فوری اطلاع دیں، اور بعد ازاں اپنی تحریری رپورٹس صوبائی سیکریٹریٹ کو ارسال کریں