Advertisements

‪ سینئر صحافی رانا محمد کلیم کے ساتھ پولیس تھانہ عباس نگر کے ایس ایچ او کے مبینہ ناروا سلوک کی شدید مذمت سلیم بھٹی 

Muhammad Saleem Bhatti
تحریر:۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی۔ جنوبی پنجاب
Advertisements

 صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے

بہاول پور: پنجاب میں صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں ناقابل برداست ہیں۔ سلیم بھٹی   آزادی صحافت پر حملہ آور افراد معاشرے کے فاشسٹ ہیں۔ سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے سینئر صحافی رانا محمد کلیم کے ساتھ پولیس تھانہ عباس نگر کے ایس ایچ او فضل عباس کی جانب سے مبینہ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے زمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عباس نگر کے ایس ایچ او فضل عباس کی جانب سے دورانِ ڈیوٹی سئنیر صحافی رانا محمد کلیم کے ساتھ  بدتمیزی اور نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر تحقیقات میں کسی پولیس اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی رویے کی تصدیق ہوتی ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سلیم بھٹی نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی صحافی کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد آزادیِ صحافت کے اصولوں کے منافی ہے اور ایسے واقعات ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ اگر اس پر فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو پیپلز پارٹی اور پارٹی عہدیداران کی جانب سے مزید لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔  

 سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب  نے انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ عبدالکریم، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور رانا وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کرائیں۔ اگر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف الزامات درست ثابت ہوں تو قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو اور پولیس کا وقار بھی برقرار رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے آئینی، قانونی اور پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور صحافیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کے خلاف ہر قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرے گی۔