Contact Us

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما محمد سلیم قریشی کی بھاوج اور نیشنل بینک ملتان کے خالد قریشی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں

مرحومہ کی نماز جنازہ آج یکم فروری دوپہر اڑھائی بجے جنازہ گاہ عظمت سلطان میں ادا کی جائے گی مدیر احسان احمد سحر کا اظہار رنج و غم

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد سلیم قریشی کی بھاوج انتقال کر گئیں -مرحومہ نیشنل بینک ملتان کے سینئر ملازم خالد قریشی کی اہلیہ نیک اور پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں -ان کی نماز جنازہ آج یکم فروری دوپہر اڑھائی بجے جنازہ گاہ عظمت سلطان میں ادا کی جائے گی جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان حضرت عظمت سلطان میں سپرد خاک کیا جائے گا – مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے محمد سلیم قریشی کی بھاوج کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں آمین

مزید پڑھیں