پیپلز پارٹی کے معروف رہنما حافظ حسین احمد مدنی کے صاحبزادے اویس احمد قریشی کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں پرتکلف دعوت ولیمہ

PPP prominent leader Hafiz Hussein Ahmed Madni hosts walima of his son's wedding

دعوت ولیمہ میں عباسی خاندان کی شخصیات،بیوروکریٹس،سیا سی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے لندن سے تہنیتی فون کال کر کے نوبیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی


بہاولپور :  پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق سیکریٹری حکومت پاکستان، حافظ حسین احمد مدنی کے فرزند اویس احمد قریشی  کی دعوت ولیمہ  کا اہتمام گزشتہ شب بہاولپور کے مقامی شادی ہال میں کیا گیا –   اویس احمد قریشی کی  تقریبِ نکاح گزشتہ دنوں اسلام اباد میں منعقد کی گئی تھی۔ دعوت ولیمہ  میں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی, صاحبزادہ شیر یار مامون عباسی, سیکریٹری پاکستان ٹیرف کمیشن، حکومت پاکستان، علی محمد شاہ- سابق سیکریٹری آئ۔پی۔سی- راجا نادر علی۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز، حکومت پاکستان محمد علی عامر سلیمی۔جائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ محمد فیاض الحق۔ کنسلٹنٹ شعیب سڈل کمیشن اسلام آباد۔ معروف پراپرٹی ٹائیکون، مالک عمارات پاکستان اور اور دوبئ فرہان گیلانی۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری آئ۔ پی۔سی۔ ممبر ٹیکنیکل نیشنل ہائی وے اتھارٹی۔ محمد ارباب خان۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئیسکو۔ محسن گیلانی۔ سابق ممبر بورڈ آف ریونیو غازی امان اللہ خان,  معروف زمیندار ملک ریاض گڈن۔ شیخ عبدالرحیم۔ شیخ عبدالغفار۔ سابق مئیر عقیل نجم ہاشمی ۔ تحریک انصاف کے سمیع اللہ چودھری، محمد اصغر جوئیہ، محمد عثمان چننڑ۔, ملک جہاں زیب وارن پاکستان پیپلز پارٹی، جمیعت علماء اسلام، مسلم لیگ کے ضلعی، صوبائی و مرکزی عہدیداران۔ ڈاکٹرز، تاجر نمائندگان، بینکار, صحافیوں اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ حافظ حسین احمد مدنی کے  دیرینہ دوست سابق گورنر پنجاب مخدوم مخدوم سید احمد محمود ملک سے باہر ھونے کی وجہ سے شرکت نا کر سکے۔ تاھم انہوں نے فون کر کے حافظ حسین احمد مدنی کو انکے بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور نو بہاتا جوڑے کی کامیاب زندگی کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزید پڑھیں