بھاولپور کو ستلج دریا ٹول پلازہ سے موٹر وے بنانے اور فوری فنڈ کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا
آپکو ان مسائل کے حل کے لیے جلد خوش خبری دی جائیگی پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیئر راہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی حافظ حسین احمد مدنی کو یقین دہانی
بہاول پور( پریس ریلیز )پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168بھاول پور حافظ حسین احمد مدنی نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیئر راہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے خصوصی ملاقات کی ہے اور بھاولپور کی بے پناہ محرومیوں و پسماندگیوں اور سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی اور ان سے بھاولپور کو ستلج دریا ٹول پلازہ سے موٹر وے بنانے اور فوری فنڈ کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاولپور کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات اٹھائے دوران ملاقات سید خورشید احمد شاہ نے حافظ حسین احمد مدنی کو یقین دلایا کہ آپکو ان مسائل کے حل کے لیے جلد خوش خبری دی جائیگی۔علاوہ ازیں انہوں نے حافظ حسین احمد مدنی کی جانب سے بہاول پور کے سلگتے ہوئے مسائل اجاگر کرنے اور انکے حل میں گہری دلچسپی لینے کے جذبہ کو بھی بھرپور زبردست سراہا ہے