Advertisements

 ارکان اسمبلی سید عامر علی شاہ  اور ملک واصف مظہر راں کی گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ملاقات

Governor Punjab Sardar Salim Haider
Advertisements

جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں، تعلیمی اصلاحات، صحت کے شعبے میں بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی پر گفتگو کی گئی


اوچ شریف (کرائم رپورٹر)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں مخدوم سید عامر علی شاہ، ایم پی اے، اور ملک واصف مظہر راں، ایم پی اے، نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں، تعلیمی اصلاحات، صحت کے شعبے میں بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل، عوامی توقعات اور درپیش چیلنجز سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ارکان اسمبلی کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔مخدوم سید عامر علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے حلقے میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ملک واصف مظہر راں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی رہنمائی میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف باہمی مشاورت کی ایک اچھی مثال تھی بلکہ آئندہ کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی

Advertisements