Advertisements

مخدوم سید عامر علی شاہ کی چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد سے ملاقات

PPP MPA Makhdoom Syed Aamir Ali Shah meets Chairperson BISP Robina Khalid
Advertisements

مخدوم سید عامر علی شاہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار میں مزید توسیع، نئی رجسٹریشن اور خواتین کی مالی معاونت کو بڑھانے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

 احمد پور شرقیہ  (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  محترمہ روبینہ خالد سے ملاقات کی جس میں پروگرام کی اہمیت، موجودہ وسعت اور عوامی فلاح کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Advertisements

ملاقات کے دوران مخدوم سید عامر علی شاہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں پسماندہ خاندانوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام   کے دائرہ کار میں مزید توسیع، نئی رجسٹریشن اور خواتین کی مالی معاونت کو بڑھانے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عوام دوست وژن ہے جس کا مقصد کمزور طبقے کو معاشی تحفظ دینا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مخدوم عامر علی شاہ کے حلقے میں خصوصی مراعات، رجسٹریشن مراکز میں اضافہ اور مستحق خاندانوں کی فوری شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ چیئرپرسن نے مزید کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی، معاشی دباؤ اور بے روزگاری سے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے مالی معاونت میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ غریب طبقہ باعزت زندگی گزار سکے۔

مخدوم سید عامر علی شاہ نے چیئرپرسن کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ان کے حلقے کے مستحق خاندانوں میں امید کی نئی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے عوامی فلاح و بہبود کے مشترکہ سفر کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا