پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی ایران میں بیگناہ شہید ہونے والے پاکستانی مزدوروں کے گھروں میں جاکر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بے گناہ شہید ہونے والے غریب مزدوروں کے ورثاء کی فوری معقول مالی امداد کریں
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمدعلی احسن اور ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ کا پرزور مطالبہ
بہاول پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 168 بہاولپور حافظ حسین احمد مدنی قریشی، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمدعلی احسن اور ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور و سابق ناظم سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ نے گزشتہ دنوں دہشت گرد تظیم کے ہاتھوں ایران میں بیگناہ شہید ہونے والے پاکستانی مزدوروں کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں شہید ہونے والے باپ بیٹے دلشاد کے والد اور دانش کے دادا جندوڈہ اور اور شہید ہونے والے محمد نعیم کے والد غلام فرید سے اظہار تعزیت کیا اور دہشت گردوں کے اس گھناونے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں شہداء کے دیگر قریبی عزیز و اقارب سے گہری ہمدردی کا اظہار کے ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
علاوہ ازین انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرائیکی وسیب کے بے گناہ شہید ہونے والے غریب مزدوروں کے ورثاء کی فوری معقول مالی امداد کریں اور سرائیکی بیلٹ میں صنعتوں کا جال بچھائیں تاکہ غریب مزدوروں کو مقامی سطح پر روزگار مہیا ہو سکے اور وسیب کے غریب لوگ بیرون ممالک سے روزگار کے عوض لاشیں اٹھانے بچ سکیں۔انہوں نے کمشنر بہاول پور سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہداء کے ورثہ کی حکومتی سطح پر مالی معاونت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں کے۔بعدازیں پاکستان پیلز پارٹی کے ان راہنماؤں نے بستی مہدی شاہ موضع سمہ سٹہ جاکر پیر سید زاہد حسین شاہ کی ہمشیرہ، سید افتخار حسین شاہ کی پھوپھی،سید عابد حسین شاہ کی ساس اور پیر سید اقبال حسین شاہ کی زوجہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔