حافظ حسین احمد مدنی اورملک شاہ محمد چنڑ کی سینیئر سیاستدان خورشید شاہ سے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میں خصوصی ملاقات

پیپلز پارٹی بہاول پور کے رہنماؤں نے ان سے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور بہاول پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر گفت و شنید کی
ستلج ٹول پلازہ تک نئی موٹروے کی تعمیر اور بہاول پور میں صنعتوں کے قیام کے لیے ٹیکس فری زون قرار دینے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا خورشید شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ حسین احمد مدنی قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ کی سینیئر سیاستدان رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میں خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر ان رہنماؤں نے ان سے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور بہاول پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر گفت و شنید کی خصوصا” ستلج ٹول پلازہ تک نئی موٹروے کی تعمیر اور بہاول پور میں صنعتوں کے قیام کے لیے ٹیکس فری زون قرار دینے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سید خورشید احمد شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی اس طرف خصوصی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔دوران گفتگو سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ بہاول پور کی اپنی بڑی اہمیت و حیثیت ہے اور قیام پاکستان میں اس کا بڑا اہم کردار ہے اس وقت کے حکمران نواب آف بہاول پور کے پاکستان کے لیے بڑی خدمات و احسانات ہیں اس لیے تعمیر و ترقی،موٹروے،صنعتوں کا قیام اور عوامی خوشحالی بہاولپوری عوام کا حق ہے.سید خورشید احمد شاہ نے حافظ حسین احمد مدنی کو بہاول پور کی محرومیوں و پسماندگیوں کے ازالہ کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔