Advertisements

قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی97 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Former Premier Zulfikar Ali Bhutto
Advertisements

آج کے دن 5 جنوری کو پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنان و پارٹی عہدیداران فلسفہ بھٹو پر صدق دل سے عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں حافظ حسین احمد مدنی, محمد علی احسن ملک شاہ محمد چنڑ

بہاول پور :پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ساؤتھ پنجاب محمد علی احسن اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ  نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 5 جنوری قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی97 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج کے دن پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنان و پارٹی عہدیداران  فلسفہ بھٹو پر صدق دل سے عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں کیونکہ ملک کے مشکل ترین حالات میں صرف فلسفہ بھٹو پر عمل کرکے ہی وطن عزیز پاکستان کو تعمیر و ترقی،حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ فخر ایشیا ذوالفقار علی بھٹو انتہائی کہنہ مشق و زیرک سیاستدان ہونے کے باعث ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست پر بھی گہری نظر و عبور رکھتے تھے اور قائداعظمؒ کے بعد انہیں سب سے بڑا سیاسی رہنما مانا جاتا ہے اور آج بھی سیاسی اُفق پر اُن کی قدآور شخصیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی طاقت کی علامت تھے اور ان کا نظریہ، جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھٹو ایک طاقت ور نظریے کا نام  ہے جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بے نام و نشان ہو چکے ہیں اور ان کا کوئی نام لیوا نہیں جبکہ بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونج رہا ہے اور جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا کا نعرہ ہمیشہ گونجتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اپنے خلوص، تدبر اور محنت کے ذریعے ملک کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا اور عوام کو بے پناہ سیاسی شعور دیا اور بااختیار بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین اور ایٹمی پروگرام دیا، پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بنایا اور پاک چین تعلقات کی لازوال بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی بانی چیئرمین پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ عوام نے بطور پہلے منتخب وزیراعظم پاکستان مزدوروں کو ٹریڈ یونینز تشکیل دینے کا حق دیا اور مزدور دشمن پالیسیوں کا مکمل خاتمہ کیا اور زرعی اصلاحات کرکے بے زمین کسانوں کو زمینیں الاٹ کیں اور بے گھر غریبوں کو گھروں کا مالک بنایا۔انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کے نظریے کو فروغ اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی اور اپنی جان تک  قربان کر دی اور اب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور ماں کے مشن کی تکمیل اور محروم طبقات کو حقوق دلانے کے لیے دن رات مصروف کار ہیں. 

Advertisements