سید عامر علی شاہ کی بطور ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی نامزدگی پر پارٹی قیادت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے
بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم سید احمد محمود نے مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کے حقیقی سیاسی جانشیں سید عامر علی شاہ کی نامزدگی کرکےکارکنوں کے دل جیت لیے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی جنوبی پنجاب محمد علی احسن اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ملک شاہ محمد چنڑ کا مشترکہ بیان
بہاول پور:پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی جنوبی پنجاب محمد علی احسن اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ نے سید عامر علی شاہ ایم پی اے کی بطور ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور نامزدگی پر پارٹی قیادت کے دانشمندانہ فیصلے کو زبردست سراہا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم سید احمد محمود نے مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کے حقیقی سیاسی جانشیں سید عامر علی شاہ ایم پی اے کی بطور ڈویژنل جنرل سیکرٹری نامزدگی کرکے جیالے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سید عامر علی شاہ ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غوث الااعظم ہاؤس اوچ شریف کا فیضان جاری رکھیں گے اس کے ساتھ ساتھ حلقہ کے عوام،جیالے کارکنان اور غریب لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق بحال رکھنے کے علاوہ محبتیں بانٹیں گے۔