Advertisements

شاہ رخ ملک کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان بننے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی مبارکباد

Newly appointed Assistant Attorney General Pakistan Shah Rukh Mlalik
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر شاہ رخ ملک کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان بننے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور مبارکباد پیش کی۔ اس خوشی کے موقع پر ضلع بہاولپور کے نائب صدر یوسف اکرم عباسی، تحصیل صدر جام یعقوب جھلن، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق علی مغل، عاطف عباسی، اور سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی خرم شہزاد نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قیادت اور کارکنان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور ان کے دروازے سب کے لیے کھلے رہیں  گے۔

Advertisements