بھٹو شہید کا فلسفہ، طاقت کا سرچشمہ عوام کی بالا دستی کے لئے بینظیر بھٹو نے قربانی دی محمد سلیم بھٹی
بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر پنجاب آفس میں منعقدہ دعائیہ تقریب جمہوریت کی ترویج کے لئے بے نظیر بھٹو کی قربانی ہمیشہ ذندہ رہے گی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب
لاہور : بھٹو شہید کا فلسفہ، طاقت کا سرچشمہ عوام کی بالا دستی کے لئے بینظیر بھٹو نے قربانی دی، جمہوریت کی ترویج کے لئے بے نظیر بھٹو کی قربانی ہمیشہ ذندہ رہے گی۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر پنجاب آفس میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں دعا کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حقوق کی بحالی کے لئے بھٹوخاندان کے ہر فرد نے عوام کے ساتھ قربانی دی،ہمارا جمہوری نظام بھٹوخاندان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کا ثمر ہے
،آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری بھی پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں،بینظیر بھٹو شہید نے ایک خاتون ہونے کے باوجود ہر مشکل محاذ پر آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کے جس پودے کو اپنے شہادت سے سینچا، بینظیر بھٹو شہید نے بھی پارٹی کارکنوں کے ساتھ مل کر اپنے خون سے اس پودے کو تناور درخت میں ڈھال دیا ہے، دعائیہ تقریب میں میاں محمد ایوب نائب صدر سنٹرل پنجاب، سہیل ملک سابق صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب،، عبدلعزیز خان سابق ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری،سینئر راہنماء وقار ملک، محمد خالد بٹ ممبر پنجاب کونسل، محمد افنان بٹ،، ملک ندیم احمد، بشارت صدیقی، محمد عارف خان، ریاض راٹھور سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملکر بھٹو شہید کے فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے بے نظیر بھٹو کی قربانی کو تازہ کریں گے، پارٹی کا ہر کارکن ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر دم کوشاں رہے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملکر میاں محمد ایوب کو لاہور کا صدر بنانے کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اور بلاول بھٹو ذرداری سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی بہیتری اور ترقی کے لئے ذمانہ طالب علمی سے برسر پیکا رنظریاتی کارکن میاں ایوب کو لاہور کا صدر نامزد کیا جائے