Advertisements

پیکا ایکٹ میں ترمیم بلاول بھٹو کو صحافی برادری کے تحفظات سے آگاہ کروں گا حافظ حسین احمد مدنی

PPP Bahawalpur leader Hafiz Hussein Ahmed Madni
احمد پور شرقیہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی پنجاب کالج میں رورل میڈیا نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تحصیل احمدپور شرقیہ اور تحصیل صدر بہاولپور پریس کلبز نے پیکا ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حالیہ ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ندیم افضل چن ،شازیہ مری اور شیری رحمان کو اس بارے میں خصوصی بریفننگ دوں گا،ماضی میں پاکستان تحریک انصاف بھی اس گناہ میں شریک رہی اکیلے پیپلز پارٹی کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کا رورل میڈیا نیٹ ورک اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب ،صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج پروفیسر شاہد حسین مغل مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے

Advertisements

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس2025 میں پاکستان کی درجہ بندی 152 سے کم ہو کر 158 ہو گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے حکومت صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو دور کرے ،صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا صدارتی خطاب ،کوآرڈینیٹر تحصیل آر ایم این پی محمد سلیمان فاروقی اور دیگر مقررین نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو یکسر مسترد کر دیا

پیکا ایکٹ صحافیوں کے خلاف نہیں بلکہ یہ ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف ہے جو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائے ہوئے ہیں سینیئر مسلم لیگی رہنما میر عمر مسعود کا اظہار خیال ،پریس کلب احمد پورشرقیہ کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت،احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز ،وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عمران لاڑ، نائب صدر خلیل الرحمٰن کھوکھر ،نمائندہ اوصاف محمد ظفر خان ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما حکیم محمد حسنین چوہان ،پریس کلب بہاولپور صدر کے جنرل سیکرٹری امام بخش بھٹی، پریس کلب مبارک پور کے جنرل سیکرٹری فراز حیدر خان ،پریس کلب چنی گوٹھ کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ انجم،پریس کلب خیرپور ڈاہا کے صدر شکیل وارن،پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر آصف اعوان،چیف آرگنائزر اے یو جے چوہدری محمد اکرم،سیکرٹری اطلاعات یوسف غنی قریشی،پریس کلب اوچشریف کے صدر ارشاد احمد شاد ،نائب صدر اطہر مغل، صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری اور پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ ،افتخار احمد علوی نے راؤنڈ ٹیبل میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا

احمد پور شرقیہ: رورل میڈیا نیٹ ورک اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے پنجاب کالج میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے سٹیج کا منظر دائیں سے بائیں محمد سلیمان فاروقی ،پروفیسر زوار حسین ،حافظ حسین احمد مدنی ،احسان احمد سحر اور پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل موجود ہیں

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور کے سرگرم رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ وہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے حوالے سے صحافتی  برادری کے تحفظات سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری کو آ گاہ کریں گے اس امر کی یقین دہانی انہوں نے  رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے  پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم  آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج پروفیسر شاہد حسین مغل مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے- حافظ حسین احمد مدنی نے کہا کہ آج عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں انہوں نے اپنی انکھوں سے دیکھا ہے کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے تمام پریس کلبز کے موجودہ اور سابق عہدیداران نے اتفاق رائے سے  پیکا ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترمیم کو مسترد کر دیا ہے اور ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پییکا ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترمیم 26-اے کو واپس لے اور اس ضمن میں تمام  سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون ساز ی کرے حافظ حسین احمد مدنی نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین شیری رحمان شازیہ مری اور ندیم افضل چن اور دیگر کو اس بارے میں خصوصی بریفنگ دیں گے

احمد پور شرقیہ: رورل میڈیا نیٹ ورک کے صدر احسان احمد سحر عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف اس کالے قانون کے تحت درج مقدمات کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں

قبل  ازیں  صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے اپنے صدارتی  خطاب میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2025 میں پاکستان کی درجہ بندی 152 سے گر کر 158 ہو گئی ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے -انہوں نے کہا کہ ہم  مادر پدر  آزادی صحافت  کے قائل نہیں ہیں لیکن پیکا ایکٹ کی آڑ میں عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بارے میں صحافی برادری پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو دور کرے  تقریب میں پروفیسر سید زوار حسین آر ایم این پی کے مقامی کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی  نے خطاب کیا

قبل ازیں سینئر مسلم لیگی رہنما میر عمر سعود نے راؤنڈ ٹیبل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافیوں کے خلاف نہیں  بلکہ اُن سوشل میڈیاانفلو ینسرز کا شکنجہ کسنے کیلئے ہے جو ریاستی اداروں کے نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں جبکہ ،پریس کلب احمد پورشرقیہ کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت،احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز ،وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عمران لاڑ، نائب صدر خلیل الرحمٰن کھوکھر ،نمائندہ اوصاف محمد  ظفر خان ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما حکیم محمد حسنین چوہان ،پریس کلب بہاولپور صدر  کے جنرل سیکرٹری امام بخش بھٹی، پریس کلب مبارک پور کے جنرل سیکرٹری فراز حیدر خان ،پریس کلب چنی گوٹھ کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ انجم،پریس کلب خیرپور ڈاہا کے صدر شکیل وارن،پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر آصف اعوان،چیف آرگنائزر اے یو جے چوہدری محمد اکرم،سیکرٹری اطلاعات یوسف غنی قریشی،پریس کلب اوچشریف کے صدر ارشاد احمد شاد ،نائب صدر اطہر مغل،صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری اور پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ ،افتخار احمد علوی نے راؤنڈ ٹیبل میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا