Advertisements

حافظ حسین احمد مدنی نے لیاقت پور کے صحافی غضنفر احمد سیال کو بعد از مرگ اور اور سمہ سٹہ کے صحافی افتخار احمد علوی کو آر ایم این صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز دیے

RMN-Sadiq Press Freedom Cash Awards Recipents
Advertisements

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنے پردادا مرحوم نواب سر صادق محمد عباسی کے نام سے منسوب صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز کو  گزشتہ برس کی طرح امسال  بھی سپانسر کیا تھا


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی نے رورل میڈیا نیٹ ورک اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے  پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر ضلع رحیم یار خان کے ایک صحافی کو بعد از مرگ اور ضلع بہاولپور کے ایک حیات صحافی کو آر ایم این صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز  دیے -تفصیلات کے مطابق پریس کلب لیاقت پور اور یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غضنفر احمد سیال مرحوم کے  چھوٹے صاحبزادے محمد عاطف سیال نے حافظ حسین احمد مدنی سے اپنے مرحوم والد کا صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈ وصول کیا جبکہ پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی نے بھی صادق پریس فریڈم ایوارڈ کیش ایوارڈ وصول کیا -خیال رہے کہ غضنفر احمد سیال مرحوم اور افتخار احمد علوی۔کو اپنے علاقوں میں آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز سے نوازا گیا ہے

Advertisements