Advertisements

پیپلز پارٹی کے راہنما حافظ حسین احمد مدنی کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات

PPP leader Hussain madni mets Chirman Islamic Nazariyati Council
Advertisements

کونسل نے ہر مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور قوم کی راہنمائی کی اور متعدد مرتبہ قوم کو انتشار سے بچایا۔ حافظ حسین احمد مدنی

کونسل قُرآن و سُنَّت کی روشنی میں غور خوض اور مکمل تحقیق کے بعد اپنی سفارشات متعلقہ فورم کو بھیجتی ھے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

Advertisements

بہاولپور:پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما حافظ حسین احمد مدنی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ ، اراکین کونسل پیر خالد سلطان القادری اور ملک اللہ بخش کلیار بھی موجود تھے۔ ُحسین احمد مدنی نے کہا کہ کونسل نے ہر مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور قوم کی راہنمائی کی اور متعدد مرتبہ قوم کو انتشار سے بچایا۔ اُنہوں نے بہترین کارکردگی پر چیئرمین و اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے کونسل کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ کونسل قُرآن و سُنَّت کی روشنی میں غور خوض اور مکمل تحقیق کے بعد اپنی سفارشات متعلقہ فورم کو بھیجتی ھے اور ان سفارشات پر عملدرآمد متعلقہ فورم کی ذمہ داری ھوتی ھے۔ اُنہوں نے کہا کہ قُرآن و سنت ہر معاملے میں ھماری مکمل اور واضح راہنمائی کرتے ھیں، اس راہنمائی کی روشنی میں ھم دُنیا و مافیہا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فرائض میں قانون کی شرعی مطابقت کی جانچ پڑتال، قوانین کی سفارش، نئے قوانین کے شریعت کی روشنی میں راہنُمائی فراہم کرنا، اسلامی فقہ، اُصولِ قانون اور معاشرتی مسائل پر تحقیقی کام کرنا، اخلاقی، خاندانی اور سماجی امور پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راہنمائی فراھم کرنا، تعلیمی نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنانے میں حکومت کی مدد کرنا، اجتماعی اخلاقیات کی بہتری، تعلیمی نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنانے کے لئیے سفارشات اور دیگر ذمہ داریاں شامل ہیں۔