احمد پور شرقیہ : پیپلزپارٹی کی ہائی کمان نے تاحال کسی بھی قومی یا صوبائی امیدوار کی پارٹی ٹکٹ کنفرم نہیں کی-پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے روزنامہ نوائے حمد پور شرقیہ کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری 12 جون تک لاہور میں مقیم ہیں جہاں جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہیں- پی پی پی میں شمولیت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا